حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)2جی اسکام میں سابق مرکزی وزیر اے راجا پر
انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے آج چارج شیٹ داخل کی۔اس کیس میں اے راجا کے ساتھ
دیگر افراد کا بھی نام منی لانڈرنگ کے
الزام میں بیان کیا گیا۔ ڈی ایم کے
پارٹی کے قائدین کنی میلی ‘سابق وزیر اعلی تمل ناڈو کروناندھی کے بیوی دیال
امال ‘اسواس ٹیلی کام کے پرموٹر بلوا کو بھی چارج شیٹ میں ملزمین کی حیثیت
سے ذکر کیا گیا۔